لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل سے شدید گرمی کی لہر کا امکان

شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سمیت پنجاب بھر میں 13 اپریل سے شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے لیہ میں سولر پاور پلانٹ کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا
بالائی پنجاب کا درجہ حرارت
تفصیلات کے مطابق بالائی پنجاب میں 14 تا 18 اپریل درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری زائد رہنے کا امکان ہے۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کمشنرز و ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے 5 جوڈیشل افسران کے تبادلے کر دیئے
موسمی حالات کی شدت
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ رات کے وقت بھی موسم معمول سے زیادہ گرم رہنے کی توقع ہے۔ گرمی کی شدت کے باعث گرد آلود ہواؤں اور طوفان کا خطرہ موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کویت مال بحریہ ٹاؤن میں فرنشڈ اپارٹمنٹ بک کرائیں، 30 لاکھ کا فرنیچر بالکل مفت، 3 سال میں ادائیگی
احتیاطی تدابیر
ریلیف کمشنر پنجاب نے ہیٹ ویو سے بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ دھوپ میں غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز اور ہائیڈریٹ رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ائیرپورٹ پر کسٹم کی کارروائی، ایک کروڑ 80 لاکھ کے ہیرے اور دیگر سامان پکڑ لیا
کاشتکاروں کے لیے ہدایات
کاشتکاروں کو فصلوں اور جانوروں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ریسکیو 1122 ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے الرٹ رہے گا۔
شہری علاقوں میں امدادی سرگرمیاں
شہری علاقوں میں امدادی کیمپ، صاف پانی، ORS اور ابتدائی طبی امداد کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ موبائل ہیلتھ ٹیمیں ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی کے کیسز سے نمٹنے کے لیے متحرک ہوں گی۔ موسم کی شدت میں اضافے سے شمالی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار بھی بڑھ سکتی ہے۔