سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے پانی کے مسئلے پر اہم تجویز دیدی
کراچی میں پانی کا مسئلہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے پانی کے مسئلے پر اہم تجویز دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، ایک کروڑ سے زائد کی ریکوری
1991ء کا معاہدہ اور سندھ کی زیادتی
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1991ء کا معاہدہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے، پھر بھی کہتے ہیں اس پر ہی عمل کر لو۔ پنجاب میں پانی کی کمی ہے، 12 لاکھ ایکڑ زمین کیسے آباد کریں گے۔ پنجاب اور سندھ کا پانی کا جھگڑا آج کا نہیں، 150 سال سے چل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چائے بنانے کے لیے چولہا جلایا تو آگ سارے ڈبے میں بھڑک اٹھی، ڈرائیور نے گاڑی روکی مگر تب تک بہت نقصان ہو چکا تھا، جلتے ہوئے ڈبوں کو علیٰحدہ کیا گیا۔
کراچی کی دہشت گردی کا ماضی
"جنگ" کے مطابق وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں جیسی دہشت گردی ہوتی تھی ویسی شاید ہی کہیں ہوئی ہو گی۔ کراچی کا ماضی دہشت گردی سے متعلق بہت خوفناک ہے، کچھ سال پہلے شہر کے بدترین حالات تھے۔ کراچی میں لوگوں کو شناخت کر کے مارا جاتا تھا، شہر میں جو دہشت گردی ہوئی وہ دنیا کے کم شہر ہوں گے جہاں ہوئی ہو گی۔ نفرتوں کی سیاست کے نقصانات آج تک بھگت رہے ہیں۔
نظم و ضبط کی اہمیت
ہماری کامیابی یہ ہو گی کہ جب عہدے سے ہٹایا جائے تو ہم سے بہتر لوگ عہدے پر آئیں۔ ہمیں نظم و ضبط پیدا کرنا ہو گا۔








