صحافی کالونی کا خواب اب حقیقت، ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں:سیکرٹری اطلاعات پنجاب سید طاہر ہمدانی
صحافی کالونی کا خواب حقیقت
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکرٹری اطلاعات پنجاب سید طاہر ہمدانی نے کہا ہے کہ صحافی کالونی کا خواب اب حقیقت میں بدل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں 300 روپے مالیت کی نسوار چوری پر مقدمہ درج
حکومت کا صحافی برادری کے ساتھ مضبوط رشتہ
انہوں نے مزید کہا کہ صحافی برادری کے ساتھ حکومت کا مضبوط رشتہ ہے اور باہمی تعاون سے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔
بجلی کی تنصیب کا افتتاح
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جانب سے لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔








