امریکاکے ٹیرف پر ردعمل نہیں، بات چیت کریں گے: ہارون اختر

ہارون اختر کا امریکی ٹیرف کے حوالے سے بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کا کہنا ہے کہ امریکاکے ٹیرف پر ردعمل نہیں، بلکہ بات چیت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر اعتراضات دور، پیر کو دوبارہ مقرر کرنے کا حکم
کراچی چیمبر آف کامرس کا دورہ
کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے مزید کہا کہ توانائی نرخ، مارک اپ ریٹ، اور کارپوریٹ ٹیکس ریٹ کم کرنے پر توجہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی ٹیرف کا جواب ٹیرف بڑھا کر نہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک گاڑیوں کی نئی لہر: پاکستان آٹو شو میں متعارف کی جانے والی پانچ بہترین گاڑیاں
صدر ٹرمپ کے انداز اور صنعت کاروں کی حمایت
ہارون اختر نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے کام کرنے کا انداز جانتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ مذاکرات کی میز پر مضبوط ہو کر جائیں۔ ہمیں اپنے صنعت کاروں اور تاجروں کو وہ ماحول دینا ہے جو وہ چاہتے ہیں۔ میں صنعتی پالیسی دوں گا اور منسٹری آف انڈسٹری کو منسٹری فار انڈسٹری بناوں گا۔
ماضی کی غلط پالیسیوں کے اثرات
انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں مگر انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ صنعت کار فیکٹریاں بند نہ کریں، کیونکہ مہنگائی کم ہوئی ہے اور بجلی کی قیمتیں بھی کم کی گئی ہیں۔