بھارتی شہری نے تاج Mahal کی وراثت کا دعویٰ کردیا

تاج محل کے وارث کا دعویٰ
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) تاج محل کے حقیقی وارث ہونے کا دعویٰ کرنے والے بھارتی شہری نے سب کو حیران کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے شہری شہزادہ یعقوب حبیب الدین ٹوسی نے آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی اولاد ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ وہ اکثر مغل طرز کا لباس پہنتے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ ہی تاج محل کے حقیقی وارث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں کوئی بلاک نہیں ہے:عمر ایوب
عدالت میں ڈی این اے رپورٹ
رپورٹ کے مطابق، اپنے دعوے کی تائید کے لیے، یعقوب حبیب الدین حیدرآباد کی عدالت میں ڈی این اے رپورٹ بھی پیش کر چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، 2019 میں، یعقوب نے جے پور کے شاہی خاندان کی شہزادی دیا کماری کو اپنی اہلیہ ممتاز محل کی یاد میں شاہ جہاں کی تعمیر کردہ یادگار سے متعلق سرکاری کاغذات دکھانے کا چیلنج بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے پاس کاغذات ہیں تو انہیں دکھائیں، اگر آپ میں راجپوت کے خون کا ایک قطرہ بھی ہے تو وہ دستاویزات ظاہر کریں۔
شاہی لباس میں شہرت
یعقوب حبیب الدین اپنے روایتی شاہی لباس کے لیے مشہور ہیں۔ وہ اکثر سوشل میڈیا پر شاہی لباس میں ملبوس اپنی تصاویر شئیر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔