حکمران شہریوں کو نجکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے ظالمانہ شکنجے کے حوالے نہ کریں: لیاقت بلوچ

لیاقت بلوچ کا خطاب

لاہور(نمایندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں کارکنوں سے خطاب اور مال روڈ لاہور پر ہسپتالوں، بنیادی طبی مراکز کی نج کاری کے خلاف دھرنا، احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں مہیا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو کیا ریلیف ملے گا؟ اہم خبر آگئی

قومی اداروں کی بربادی

پی آئی اے، ریلوے، واپڈا، پاکستان سٹیل مِلز جیسے لائف لائن قومی اداروں کو حکومت کی غلط پالیسیوں اور بیوروکریسی کی مجرمانہ عدم توجہی، کرپشن نے برباد کیا ہے۔ اب جب تھوڑی توجہ دی گئی تو 21 سال بعد پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا۔ حکمران اسلامی فلاحی نظریاتی مملکتِ خداداد پاکستان کے جمہوری شہریوں کو نج کاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے ظالمانہ شکنجے کے حوالے نہ کریں؛ کرپشن، عیاشیوں، بدانتظامی، میرٹ کی پامالی کا ازالہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے پاکستان نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

محکمہ جات کا اعتماد

ڈاکٹرز، انجینئرز، ہنرمندوں، اساتذہ کرام اور پیرامیڈیکل سٹاف پر اعتماد کیا جائے۔ ہر محکمہ کو بیوروکریسی کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے۔ ہر محکمہ اور فیلڈ کے لیے متعلقہ ماہرین اور ہنرمندوں پر اعتماد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: فیک انرولمنٹ ناقابل قبول، ایسے ضلع کے تعلیمی افسران کیخلاف زیرو ٹالیرنس ہوگی: وزیر تعلیم

پنجاب حکومت سے مطالبات

لیاقت بلوچ نے پنجاب حکومت خصوصاً وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجاب میں زراعت، کسانوں، ڈاکٹرز، اساتذہ، پیرامیڈیکل سٹاف، کلرکس اور ہُنرمندوں کو درپیش مسائل کا حل تلاش کریں۔ زراعت، تعلیم، صحت سمیت بڑے قومی اداروں کو تباہ کرکے عوام کو مزید پریشانیوں کا شکار نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: 35 ملکوں کے 1400 سائنسدان ڈیڑھ کلومیٹر گہری سرنگوں میں کیا کر رہے ہیں؟

صدر پاکستان کی صحت و بلوچستان کا مسئلہ

لیاقت بلوچ نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی صحت یابی پر خوشی کا اظہار کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ سندھ، بلوچستان جہاں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے وہاں وفاق اور صوبوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو ٹھیک کریں گے۔ بلوچستان کے مسئلہ پر ایوانِ صدر میں قومی کانفرنس کا انعقاد ناگزیر ہے، اس معاملے میں وفاق تاخیر کا شکار ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صرف لڑکیوں سے دوستی کرتی ہوں، اداکارہ رومیسہ خان نے حیران کن بیان جاری کر دیا

یکجہتی فلسطین مارچ

لیاقت بلوچ 13 اپریل کو کراچی میں حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں یکجہتی فلسطین مارچ کی تاریخ سازی کی توقع رکھتے ہیں۔ کراچی کی عوام مرد و خواتین، نوجوان، محنت کش، طلباء و طالبات جذبہ ایمانی کے ساتھ کراچی مارچ کو دُنیا بھر کا سب سے بڑا یکجہتی فلسطین مارچ بنادیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گھریلو ناچاقی اور اہلیہ کے الزامات نے معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر کی شہرت کو ہلا کر رکھ دیا، چوتھی اہلیہ نے کیس دائر کردیا

عالمی خطرات اور مسلم حکمرانوں کی ذمہ داریاں

ملتِ اسلامیہ کا اصل مطالبہ مسلم حکمرانوں سے ہے کہ بزدلی، بے حمیتی اور مجرمانہ غفلت ترک کریں اور سیاسی، سفارتی، اقتصادی اور عسکری محاذ پر جرأت مندانہ لائحہ عمل طے کیا جائے۔ عالمِ اسلام کے لیے خوفناک خطرات خطے کے مسلم ممالک کے دروازوں پر دستک دے رہے ہیں۔ مسلم عوام ہر قربانی کے لیے تیار ہیں، مسلم حکمران بھی اسلامی غیرت وحمیت کا مظاہرہ کریں۔

معاشی نظام کے چیلنجز

لیاقت بلوچ نے کہا کہ اشتراکیت اور سرمایہ دارانہ نظام انسانوں کے لیے ظلم اور استحصال کا نظام ثابت ہوا ہے۔ امریکہ نے پورے دُنیا میں نئی تجارتی جنگ سے معیشت اور انسانوں کو داؤ پر لگادیا ہے، اس تجارتی جنگ میں امریکہ بُری شکست سے دوچار ہوگا، یورپ بھی اِس ڈرٹی گیم میں امریکہ کا ساتھ نہیں دے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...