سٹریٹ چلڈرن ہمارے کل کا چمکتا ہوا سورج ہیں ، معاشرتی ہمدردی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انٹرنیشنل ڈے فار سٹریٹ چلڈرن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سٹریٹ چلڈرن ہمارے کل کا چمکتا ہوا سورج ہیں۔ انہیں اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جانا ہماری ذمہ داری ہے۔
سٹریٹ چلڈرن کی ضروریات
سٹریٹ چلڈرن کو ریاستی توجہ اور معاشرتی ہمدردی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ پنجاب کے چلڈرن ہومز میں گھر جیسے محفوظ ماحول اور تعلیم مہیا کر کے بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارا جا رہا ہے۔
تعلیمی مہم
پنجاب بھر میں آؤٹ آف سکول بچوں کی تدریس کے لئے انرولمنٹ کمپین کامیابی سے جاری ہے۔ انشاء اللہ پنجاب کی کوئی گلی، سڑک اور کونا ایسا نہ ہو گا جہاں کوئی بھی بچہ بے یارو مددگار، بھوکا یا غیر محفوظ ہو۔