ڈیڈ لائن گزرگئی، امریکا میں رجسٹریشن کے بغیر مقیم غیر ملکیوں پر نیا عتاب، قانونی کارروائی کی جائے گی

امریکا میں غیرملکیوں کے لیے قانونی کارروائی
واشنگٹن(آئی این پی) امریکا میں 30 روز سے زائد قیام کرنے والے ایسے تمام غیرملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جنہوں نے ایلیئن رجسٹریشن ایکٹ کے تحت خود کو رجسٹرڈ نہیں کرایا۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما آتے ہی انڈوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے
دوران قیام کی ضروریات
امریکی وزیر برائے ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نوئم نے تمام غیر ملکی شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ وفاقی قانون کے تحت خود کو رجسٹرڈ کرانے سے متعلق دی گئی 11 اپریل کی ڈیڈ لائن کا فائدہ اٹھائیں۔ قانون کے تحت ایسے ایلیئن یعنی غیرملکیوں کو مجرم تصور کیا جائے گا اور انہیں جرمانہ، سزائے قید یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جا سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: رینجرز اہلکاروں پر گاڑی کس نے چڑھائی ، چونگی نمبر 26پر کیا ہوا , اب تک کتنے سیکیورٹی اہلکار شہید و زخمی ہوئے ۔۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے
امریکی حکومت کا پیغام
ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور وہ خود امریکا میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ اگر آپ ابھی امریکا چھوڑ دیتے ہیں تو آپ کو واپس امریکا آنے اور یہاں آزادی سے لطف اٹھانے اور امریکن ڈریم جینے کا موقع مل سکے گا۔ کرسٹی نوئم نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ تمام امیگریشن قوانین کا سختی سے اطلاق کرے گی اور اس بارے میں کوئی پک اینڈ چوز پالیسی نہیں اپنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: تبدیلی کی آوازیں ۔۔۔ شہراقتدار میں “نئی سیاسی کھچڑی” تیار ۔۔۔ معاملہ نگلا جا رہا ہے نہ ہی اُگلا جا رہا ہے
ایگزیکٹو آڈر کی تفصیلات
انتظامیہ یہ جاننا چاہتی ہے کہ امریکا میں کون اس ملک اور تمام امریکیوں کی سلامتی اور تحفظ کیلئے رہ رہا ہے۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے 20 جنوری سن 2025 کو ایک ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کیے تھے جو امریکی عوام کو بیرونی حملے سے تحفظ دینے، ہوم لینڈ سکیورٹی کے محکمہ کو امیگریشن نظام میں قانون کی بالادستی یقینی بنانے اور احتساب کرنے سے متعلق تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد کے سب سے خطرناک مخالف شامی باغی کون ہیں؟
ایلیئن رجسٹریشن ایکٹ کا نفاذ
اس حکمنامے میں ایلیئن رجسٹریشن ایکٹ کا نفاذ یقینی بنانا بھی شامل تھا۔ اس ایکٹ کے تحت کسی بھی درجے کے امتیاز کے بغیر تمام غیرملکی شہریوں پر اس بات کا اطلاق ہوگا کہ اگر وہ 11 اپریل سن 2025 تک 30 روز یا اس سے زائد عرصے سے امریکا میں مقیم ہیں تو یوایس سی آئی ایس کے ذریعے خود کو فوری رجسٹرڈ کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں: چینی سفیر کا بیان دونوں ممالک کے تعلقات کی عکاسی نہیں کرتا، ترجمان دفتر خارجہ
رجسٹریشن کی مخصوص ہدایات
اگر وہ رجسٹریشن کرائے بغیر 11 اپریل کے بعد امریکا میں داخل ہو رہے ہیں تو 30 روز کے اندر اندر اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں۔ امریکا میں موجود ایسے بچے جن کی عمر 14 برس مکمل ہو رہی ہے وہ دوبارہ رجسٹریشن کرائیں اور چودہویں سالگرہ کے 30 روز کے اندر اندر اپنے فنگرپرنٹس جمع کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین کا 6.8 ارب ڈالر کا ایم ایل ون معاہدہ یکمشت نہ کرنے کا فیصلہ
والدین کی ذمہ داریاں
اس شق کا اطلاق ان بچوں پر بھی ہوگا جو پہلے ہی خود کو رجسٹرڈ کرا چکے ہیں۔ 14 برس سے کم عمر کے بچوں کے والدین یا گارڈینز سے کہا گیا ہے کہ اگر بچے امریکا میں 30 روز یا اس سے زیادہ عرصے مقیم رہیں تو انہیں رجسٹرڈ کرایا جائے۔
قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں نتائج
رجسٹریشن کرانے والے افراد کو محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی رجسٹریشن کے ثبوت کی دستاویز جاری کرے گا۔ یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ 18 برس اور اس سے زائد عمر کے تمام غیر امریکی شہری اس دستاویز کو ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں۔ حکم عدولی کرنے والوں کو کہیں پناہ گاہ نہیں ملے گی کیونکہ قانون پر عمل درآمد محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی ترجیح رہے گا۔