تاجکستان میں 5.9 شدت کا زلزلہ
دوشنبہ کو زلزلہ
دوشنبہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) تاجکستان زور دار زلزلے سے لرز اٹھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پی آئی اے کو تباہ کیا، شہباز شریف نے منافع بخش بنایا: خواجہ آصف
شہریوں میں خوف و ہراس
زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی ریاست جنگ بندی معاہدے کی مسلسل سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے: ڈاکٹر خالد قدومی کا کراچی پریس کلب میں خطاب
معاشی و جانی نقصان کی اطلاعات
مقامی میڈیا کے مطابق تاحال ملک کے کسی بھی علاقے سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلے کی تفصیلات
یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکزی سطح زمین سے 16 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔








