ٹیکس بار انتخابات: محمد آصف رانا صدر، اسد حنیف سیکرٹری منتخب

نتائج لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن انتخابات 2025
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن سالانہ 26-2025 انتخابات کے نتائج سامنے آگئے، جس کے تحت صدر لاہور ٹیکس بار کی نشست پر محمد آصف رانا کامیاب رہے۔
یہ بھی پڑھیں: No Tolerance for Those Who Resort to Violence: Maryam Nawaz
حامیوں کا جوش و خروش
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محمد آصف رانا کے حامیوں کی جانب سے ان کی کامیابی پر نعرے بازی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وطن کی حفاظت کیلئے پرعزم ہیں: جنرل ساحر شمشاد مرزا
دیگر کامیاب امیدوار
لاہور ٹیکس بار نائب صدر کی نشست پر کامران خلیل کمبوہ کامیاب ہوئے، جبکہ لاہور جنرل سیکرٹری کی نشست پر اسد حنیف کامیاب رہے۔ اس کے علاوہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر ذیشان طاہر بٹ اور فنانس سیکرٹری کی نشست پر چودھری احتشام احمد گجر کامیاب رہے۔
یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان نے دشمن کے ہر طرف سے پرخچے اڑا دیے، عطا تارڑ
مقابلے کی تفصیلات
محمد آصف رانا ڈیموکریٹ گروپ اور نعیم شاہ گروپ کے امیدوار تھے، محمد آصف رانا کا چودھری انوار اسماعیل سے مقابلہ تھا۔
ووٹنگ کے نتائج
خیال رہے ٹیکس بار انتخابات میں 1900 ووٹرز نے ووٹ حق استعال کیا، ووٹر ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے کم رہا جبکہ چھ ہزار ووٹرز میں سے 4928 ووٹرز حق رائے کے اہل قرار پائے تھے.