سانگھڑ: کپڑے دھوتے تالاب میں ڈوب کر 3 خواتین جاں بحق
تین خواتین کی ڈوب کر ہلاکت
سانگھڑ(ڈیلی پاکستان آن لائن) اندرون سندھ کے علاقے سانگھڑ میں تالاب میں ڈوب کر 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: خواہش پوری نہ کرنے پر بہنوئی نے سالی کو قتل کردیا، لاش کے ٹکڑے کرکے مختلف جگہوں پر پھینک دیے
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ناخوشگوار واقعہ شاہ پور کے قریب پیش آیا، تالاب میں ڈوبنے والی تینوں خواتین کپڑے دھونے گئیں۔ اسی دوران اچانک ایک خاتون کا پاؤں پھسلنے سے تالاب میں گر گئی۔
دوسری جانب قریب دو خواتین بھی اسے بچاتے ہوئے تالاب میں گر گئیں اور تینوں ڈوب گئیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، انکی صحت کو لیکر سنسنی پھیلائی جارہی ہے: علیمہ خان
ریسکیو کارروائی
ریسکیو اہلکاروں نے تینوں خواتین کی لاشیں تالاب سے نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔
علاقائی پس منظر
دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ تینوں خواتین کا تعلق تھر کے علاقے اسلام کوٹ سے ہے۔ یہ بدقسمت خاندان غربت اور افلاس کے باعث اس علاقے میں گندم کی کٹائی کرنے کے لیے آیا ہوا تھا اور شاہپرچاکر کے نواحی گاؤں مسو کیریو میں قیام پذیر تھا۔








