گھر میں بتائے بغیر نِکاح کرنے پر لڑکی قتل

خود کشی کے نام پر خوفناک قتل
پاکپتن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک پتن کے نواحی گاؤں واں دل سنگھ میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک 24 سالہ لڑکی کو اس کے بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 20 پی ٹی آئی کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق مقتولہ نے چند روز قبل اپنی مرضی سے عدالت کے ذریعے نکاح کر لیا تھا، جس کا علم ہونے پر بھائی نے شدید غصے میں آ کر بہن پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
تفتیش اور قانونی کارروائی
لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال پاک پتن منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ تھانہ ملکہ ہانس پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔