ملک کے 20 اضلاع کے 25 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس ون کی تصدیق
پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق
اسلام آباد (آئی این پی) ملک کے 20 اضلاع کے 25 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس ون کی تصدیق ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کس عمر کی کتنی افغان خواتین کہاں رہتی ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
این ای او سی کی رپورٹ
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) نے نیشنل ریفرنس لیب میں ملک گیر ماحولیاتی نمونوں کی ٹیسٹنگ کے دوران 20 اضلاع کے 25 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس ون کی تصدیق کر دی۔ این ای او سی نے بتایا کہ پولیو ٹیسٹ کے لیے ماحولیاتی نمونے 5 سے 19 مارچ کے درمیان لیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں دوبارہ شدید ژالہ باری کب ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
متاثرہ اضلاع
بلوچستان کے 9 اور خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹو آئے۔ پنجاب کے 6 اضلاع کے سیوریج سیمپلز بھی پولیو پازیٹو نکلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی مسلح افواج نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے وفاداری کا عہد کر لیا
تفصیلی تجزیہ
کوئٹہ، کیچ، خضدار، لسبیلہ، پشین، لورالائی، دکی، نصیر آباد، اوستہ محمد، پشاور، بنوں، کوہاٹ، لکی مروت، جنوبی وزیرستان، لوئر، لاہور، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان اور رحیم یار خان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بدبخت بیٹے نے اپنی ماں کو گولیاں مارکر قتل کر دیا
ٹیسٹنگ کے نتائج
ٹیسٹنگ کے دوران 31 اضلاع کے 35 سیوریج سیمپلز پولیو وائرس سے پاک نکلے ہیں۔ رواں سال 13ویں بار ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا اور پازیٹو سیمپلز کی تعداد 150 سے تجاوز کر چکی ہے۔
پولیو کیسز کی رپورٹ
رواں سال ملک میں 6 پولیو وائرس کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ 2024 میں ملک میں 74 پولیو وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔








