8 پاکستانیوں کا قتل: پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا بیان سامنے آگیا
ایرانی سفارتخانے کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا سیستان میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کے قتل پر بیان سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز میں غیر قانونی تعمیرات پر رپورٹ طلب کرلی
مسلح حملے کی مذمت
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیستان کے شہر مہرستان میں 8 پاکستانی شہریوں پر مسلح حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ غیر انسانی اور بزدلانہ واقعہ ناقابل قبول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی رانا ثناءاللہ کو سینٹر منتخب ہونے پر مبارکباد
دہشت گردی کا مشترکہ خطرہ
ایرانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ دہشتگردی پورے خطے کے لئے ایک مستقل اور مشترکہ خطرہ ہے۔ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کےلئے تمام ممالک کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں قانونی بلوغت کی عمر 18 سال قرار دے دی گئی
امن و استحکام کی ضرورت
سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رجحان گزشتہ دہائیوں میں ہزاروں بےگناہ انسانوں کی جانیں لے چکا ہے۔ خطے میں امن و استحکام کے لئے اجتماعی اور مربوط کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر لڑکی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت، تمام 9 ملزمان قصور وار قرار
حملے کی تفصیلات
یاد رہے کہ ایران کے صوبے سیستان کے شہر مہرستان میں دہشت گردوں نے ایک ورکشاپ پر فائرنگ کر کے 8 پاکستانی کار مکینکس کو قتل کر دیا تھا۔ قتل ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے شہر بہاولپور سے ہے۔
وزیر اعظم کا مطالبہ
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ایرانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور بزدلانہ کارروائی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔








