پاکستان کا 8 مزدوروں کی میتوں کی حوالگی کیلئے ایرانی حکام سے رابطہ
چاغی: ایرانی حکام سے رابطہ
بلوچستان کے شہر چاغی کی ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی میتوں کی حوالگی کے لیے ایرانی حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسان کی سب سے بڑی محافظ اس کی موت ہے، کیا کوئی گن مین کسی کو موت سے بچا سکا ہے؟ انورالسادات سے لیکر اندرا گاندھی تک
میتوں کی واپسی کا عمل
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چاغی کی ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ وہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ میتیں واپس آنے میں 2 سے 3 روز لگ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ’’عوامی مشروب‘‘ کی نئی قیمت مقرر کردی
واقعہ کی تفصیلات
چاغی انتظامیہ نے بتایا کہ ایران کے سرحدی شہر مہرستان میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے 8 افراد کو قتل کیا تھا۔ ان افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔
دفتر خارجہ کا ردعمل
دوسری جانب، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ میتوں کی واپسی کے لیے ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔ تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متحرک ہیں اور واقعے کی تفصیلات کی تصدیق کا انتظار کر رہے ہیں۔








