پاکستان سپر لیگ 10 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے
کھیل کی خبر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے تیسرے میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2025-26، رئیل اسٹیٹ کے شعبہ کے لیے اچھی خبر، شاندار تجویز آگئی۔
میچ کی تفصیلات
پی ایس ایل 10 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کی حال اے،کتھوں آئے او۔۔وزیر اعلیٰ کی پنجابی میں گفتگو ، ایئر ایمبولینس سے شفٹ ہونیوالے مریض کا ” سلیوٹ “
پچھلے میچز کا جائزہ
لاہور قلندرز کو پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ کی شروعات پشاور زلمی کیخلاف جیت سے کی۔
تاریخی ریکارڈ
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 18 میچز ہوئے ہیں، دونوں ٹیموں نے 9، 9 میچز جیتے ہیں۔ قلندرز کو دو بار جبکہ گلیڈی ایٹرز کو ایک مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔








