مستونگ: بی این پی کا لکپاس دھرنے کے مقام پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان
مستونگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) نے صوبے کی صورتحال پر پیر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہن کو بھائی سے جائیداد میں حصہ دلوانے کیلئے ہندو جج نے قرآن اٹھا لیا
بی این پی کا دھرنا جاری
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مستونگ میں لک پاس کے مقام پر بی این پی کا دھرنا 17 ویں روز بھی جاری ہے۔ بی این پی کی جانب سے دھرنے کے مقام پر پیر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں صوبے کی مجموعی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں بہو کے قتل کی تحقیقات مکمل، لرزہ خیز انکشافات
مسلم لیگ ن کی تنقید
دوسری جانب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماو¿ں نے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں کمرشلائزیشن سیل کیوں قائم کیا گیا؟ وجہ سامنے آ گئی
اختر مینگل کی ضد
ن لیگی رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ سردار اختر مینگل کے جائز مسائل حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر وہ اپنی ضد پر قائم ہیں، ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے جو عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔
مذاکرات میں رکاوٹیں
ن لیگی رہنماوں نے کہاکہ اختر مینگل کے حالیہ بیانات احسان فراموشی کے برابر ہیں، ان کی ضد کی وجہ سے مذاکرات کامیاب نہیں ہو رہے، حکومت کسی کی ضد نہیں مانے گی اور نہ ہی ضد پر مطالبات منظور ہوں گے۔