حکومتی پالیساں۔۔۔اچھے مستقبل کی نوید

پاکستان کی اقتصادی صورتحال

وطن عزیز پاکستان کو آج کل جن گھمبیر اقتصادی اور معاشی مسائل کا سامنا ہے جن سے عہدہ برا ہونا اور اقتصادی ترقی و استحکام کی راہ ہموار کرنا حکومت کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے۔ ملک کی سول اور عسکری قیادتوں نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اقتصادی استحکام کی مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ پالیسی نتیجہ خیز نظر آ رہی ہے۔ اس حوالے سے صنعت و زراعت اور تجارت کے فروغ پر یکساں توجہ دی جا رہی ہے۔ ملکی برآمدات کا حجم بڑھانے کی کوششیں بروئے کار لانا بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو جادو کی ”جپھی“ کی ضرورت ہے۔۔۔

صنعتوں کی اہمیت

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ صنعتوں کا پہیہ چلے گا تو برآمدات کو بھی فروغ حاصل ہوگا اور عوام کیلئے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے جس سے ان کے اقتصادی مسائل کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ امر واقع ہے کہ صنعتوں کا پہیہ چلانے کیلئے ملک میں سیاسی اور اقتصادی استحکام کی ضرورت ہے۔ اسی طرح صنعت و تجارت کے فروغ کیلئے ملک میں امن و امان کا مستقل بنیادوں پر قائم ہونا بھی ضروری ہے اور اسی طرح صنعتوں کیلئے بجلی، گیس اور دوسرے لوازمات کی دستیابی بھی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا پراپرٹی کے نئے ریٹ جاری کرنے کا فیصلہ

حکومت کی چیلنجز

اس امر میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ اتحادی حکومت کو اپنے آغاز ہی میں بالخصوص دہشت گردی اور بجلی، گیس کی کمیابی کے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سیاسی استحکام کی منزل بھی دور نظر آتی تھی۔ اس پر مستزاد یہ کہ حکومت کو آئی ایم ایف کے نئے بیل آؤٹ پیکیج کی خاطر بجٹ میں مختلف نئے ٹیکسوں اور مروجہ ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کی صورت میں مزید اقتصادی بوجھ عوام کی جانب منتقل کرنا پڑا۔ جس سے عوام میں حکومتی گورننس اور کارکردگی کے حوالے سے اضطراب پیدا ہونا فطری امر تھا۔ چنانچہ ان تمام چیلنجوں سے عہدہ برا ہونے کیلئے حکومتی اور عسکری قیادتیں ایک صفحے پر آئیں جس کے خاطرخواہ نتائج مرتب ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بی این پی مینگل کے سینیٹر کا آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا اعلان

آرمی چیف کی کاوشیں

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ہم آہنگی کی پالیسی نے جہاں سیاسی عدم استحکام میں سے قومی صنعت و معیشت کی ترقی کا راستہ نکالا ہے، وہیں سسٹم کے استحکام کی بھی خوش آئند فضا استوار ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

بین الاقوامی تعاون

آئی ایم ایف سے مستقل خلاصی حاصل کرنا آج یقیناً اچھی حکمرانی کی ضمانت بن چکا ہے، جس کیلئے ملک میں موجود وسائل کا کھوج لگا کر انہیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور دوسرے دوست ممالک کی معاونت سے بھی آئی ایم ایف کے سہارے کے بغیر قومی معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک فساد کبھی طلباء کو اشتعال دلاتی ہے، کبھی وکلاء سے باہر نکلنے کی اپیلیں کرتی ہے: عظمیٰ بخاری

میاں نوازشریف کی کوششیں

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نوازشریف بھی ملک اور عوام کی ترقی کی خاطر متحرک ہوئے ہیں اور اس کیلئے وہ دنیا کی مختلف قیادتوں کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بروئے کار لا کر صنعتی، تجارتی سرگرمیوں اور قومی برآمدات کے فروغ کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ ان کا بیلاروس کا دورہ بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بات سمجھنے کی یہ ہے آزادی کا معاملہ ویسا ہی ہے جیسا آئرلینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہے، گورا سچ سننا پسند کرتا ہے اور جھوٹ سے اسے نفرت ہے.

مستقبل کا بجٹ

یقیناً اگلے ایک دو ماہ قومی بجٹ کی تیاری کے حوالے سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ بجٹ کی بنیاد پر ہی حکومت خود پر عوام کا اعتماد بڑھانے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ آئندہ بجٹ جتنا زیادہ عوام دوست ہوگا، جس کے ذریعے عوام بالخصوص تنخواہ دار اور مزدور طبقات کو بجلی، گیس، ادویات اور پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ریلیف ملے گا تو عوام کا اتنا ہی زیادہ حکومتی گورننس پر اعتماد قائم ہوگا۔

اختتام

اس وقت ضرورت اس امرکی ہے کہ تمام سیاسی اور ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملکی مفادات کو اولیں ترجیح دی جائے۔

نوٹ: یہ مصنف کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

Categories: بلاگ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...