مریم نواز کی نائب صدر ترکیہ سے ملاقات، معاشی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترکیہ کے نائب صدر سے ملاقات
انطالیہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ترکیہ کے نائب صدر سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعلیمی منصوبوں اور معاشی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 20 اوورز میں 349 رنز اور 37 چھکے،ٹی ٹوئنٹی میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم
ڈپلومیسی فورم 2025 میں ملاقات
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترکیہ میں ہونے والے ڈپلومیسی فورم 2025 میں سائیڈ لائنز پر نائب صدر جودت یلماز اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میں ملاقات ہوئی۔ جودت یلماز نے فورم میں شرکت پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی 26 سال پرانی پیشگوئی جو بالکل درست ثابت ہوئی
دوطرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو
دونوں رہنماوں نے پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ دلچسپی کے امور اور تعاون بڑھانے پر گفتگو کی، جبکہ معاشی امکانات، تجارت، تعلیم اور ہنر کی ترقی پر مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا۔ مشترکہ تعلیمی منصوبوں اور معاشی شراکت داری کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہاتھوں پر زخم اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد: کراچی پولیس نے ایک ہی گھر کی چار خواتین کے قاتل تک کیسے پہنچائی؟
ہنر مند افرادی قوت کی ترقی
دونوں رہنماو¿ں نے ہنر مند افرادی قوت اور گلوبل سکل میپنگ میں تعاون پر بات چیت کی۔ مریم نواز نے نائب صدر ترکیہ کو صوبہ پنجاب میں تعلیم اور ہنر کی ترقی کے اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے پرانے اور ٹیڑھے رمز کو نیا جیسا کیسے بنایا جاتا ہے؟
پاکستان اور ترکیہ کے بھائی چارے کی یاد دہانی
مریم نواز نے نائب صدر ترکیہ سے گفتگو میں کہا کہ ترکیہ پاکستان دو بھائی ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ترکیہ کے نائب صدر کو پنجاب کے دورے کی دعوت بھی دی۔
نیک تمناو¿ں کا پیغام
وزیر اعلیٰ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے ترکیہ کے نائب صدر کیلئے نیک تمناو¿ں کا پیغام بھی پہنچایا۔