لاہور:پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف آپریشن، سینکڑوں قابضین بے دخل

پنجاب یونیورسٹی کا آپریشن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ہاسٹلز میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں غیرقانونی قابضین کو نکال دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گلوبل مارچ ٹو غزہ : مصر میں نیلسن منڈیلا کے نواسے کا پاسپورٹ ضبط
آپریشن کی تفصیلات
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں غیر قانونی الاٹیز کے اخراج سے ہاسٹلز میں 600 طلباءکے لئے گنجائش پیدا ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عید پر ریلوے کا بڑا اقدام، پانچ سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
طلباء کی الاٹمنٹ
ترجمان کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹلز سے محروم مارننگ کے 300 طلبہ کو ہاسٹلز الاٹ کر دیے جبکہ ہاسٹل سے محروم دور دراز علاقوں سے وابستہ 300 مزید مارننگ کے طلبہ کو ہاسٹل دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری شافیع حسین کا سندس فاؤنڈیشن کا دورہ، دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا
عید کے دنوں میں کارروائی
ترجمان کے مطابق ہاسٹل سے محروم مارننگ کے طلبہ کی الاٹمنٹ کے لئے ہفتے اور اتوار کو بھی دفاتر کام کر رہے ہیں۔
غیر قانونی قابضین کا اثر
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہاسٹلز پر قابض غیر قانونی افراد یونیورسٹی میں نقض امن کا باعث تھے، غیر قانونی قابضین کے کمروں سے آپریشن کے دوران شراب اور آئس برآمد ہوئی۔ سب جانتے ہیں کہ شراب اور منشیات برآمد ہونے والے کمرے کن تنظیموں کے زیر قبضہ تھے۔