ٹرمپ ٹیرف پر پریشان ضرور مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
پاکستان کا واضح موقف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیرف پر کسی بھی قسم کا جواب دینے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر 26 جولائی کو سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے
وزیر خزانہ کا بیان
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانوی نشریاتی ادارے 'بی بی سی' کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف پر پریشان ضرور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 'ہم سب کو سوچنا ہوگا کہ اس نیو ورلڈ آرڈر کے ساتھ کیسے آگے بڑھیں، اس معاملے پر ہمیں بات کرنے کی ضرورت ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: مولا علیٰؓ کا فرمان ہے”طاقت کے نشے میں انسان آزمایا ہی نہیں جاتا بلکہ ننگا ہو جاتا ہے“ نوجوان نسل سچ بولنے لگی ہے اور سچ جان کر چپ رہنے کو تیار نہیں
امریکی محصولات کی وضاحت
خیال رہے، گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے بیشتر ممالک پر نئے محصولات کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، تاہم گزشتہ دنوں امریکا نے اضافی محصولات کے اطلاق کو 90 روز کے لیے روک دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت کا تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات کا فیصلہ
پاکستان پر عائد ٹیرف
ابتدائی طور پر امریکا نے پاکستان پر بھی 29 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم حالیہ اعلان کے بعد یہ معاملہ 90 روز کے لیے رُک گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ سے عمر ایوب کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت مل گئی
جواب میں خاموشی
محمد اورنگزیب نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'اگر آپ کا سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس کے بدلے میں امریکا کو کوئی جواب دینے جا رہے ہیں تو اس کا جواب نہیں میں ہے'۔
امریکا اور چین کے درمیان رسہ کشی
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان رسہ کشی میں پاکستان کا نقصان ہو رہا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ 'امریکا ایک طویل عرصے سے تجارت سمیت دیگر شعبہ جات میں پاکستان کا سٹریٹجک پارٹنر ہے، چین سے تعلقات بھی ہمارے لیے اہم ہیں'۔








