گرمیوں کے حج سے چھٹی! سعودی اعلان نے حجاج کو خوش کر دیا

سعودی عرب کی حج کی تاریخ میں اہم تبدیلیاں
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے نیشنل میٹرولوجیکل سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ 2025 کا حج آخری بار شدید گرمیوں میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر ہاؤس میں امریکہ اور کینیڈا سے آئے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں تقریب، گورنر پنجاب نے بھارت کو کرکٹ کے حوالے سے “خصوصی پیغام” بھی دیدیا
آئندہ 16 سالوں کا حج کا وقت
اسلامی قمری کیلنڈر کی وجہ سے حج کا وقت آئندہ 16 سال تک ٹھنڈے موسم میں آ جائے گا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق 2026 سے حج کا انعقاد بہار کے موسم میں ہوگا اور پھر 2034 سے 2041 تک یہ سردیوں میں آئے گا۔ قمری کیلنڈر ہر سال تقریباً 10 دن پیچھے جاتا ہے، جس کے باعث حج گرمی سے بہار اور سردی کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔ 2042 میں حج دوبارہ گرمی کے موسم میں واپس آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشپا 2 فلم کے ہیرو نے کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر حیران ہوجائیں گے
حجاج کی سہولت کے لیے اقدامات
یہ تبدیلی دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں مسلمانوں کے لئے خوش خبری ہے، جو گزشتہ کئی سالوں سے مکہ کی شدید گرمی میں حج ادا کر رہے تھے۔ 2024 کے حج کے دوران درجہ حرارت 46 سے 51 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک دن میں 2,700 سے زائد حجاج گرمی سے متاثر ہوئے اور کئی اموات بھی ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: دوستی کا اختتام: مدثر کے ساتھ اگر دوست دوست نہ رہے تو اس بریک اپ کا سامنا کیسے کریں؟
موسم کی شدت کا مقابلہ
سعودی حکام نے موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے حجاج کی سہولت کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں، جن میں سایہ دار راستے، اضافی پانی کی تقسیم، موبائل کولنگ یونٹس اور گرمی سے بچاؤ سے متعلق آگاہی مہمات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لارڈ کچز نے جلیانوالہ باغ میں ایک ہزار سے زیادہ معصوم لوگ مروا دیئے تھے،سوڈان میں اسلامی تحریک کو کچلنے میں بھی اس کا بڑا اور گھناؤناکردار تھا.
جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
2024 میں سعودی حکومت نے 33 نئے موسمیاتی سٹیشنز بھی نصب کئے اور جدید موبائل ریڈار سسٹمز کا استعمال بڑھایا تاکہ حج کے راستوں پر موسم کی فوری نگرانی کی جا سکے۔
2025 کے حج کی تیاری
2025 میں متوقع 18 لاکھ سے زائد حجاج کے لئے تیاریاں جاری ہیں، جو کہ آخری بار گرمیوں میں حج کریں گے۔ اس کے بعد حجاج کو موسم کی شدت سے کچھ دیر کے لئے نجات مل جائے گی۔