13 سالہ لڑکی کا مہینوں تک ریپ کرنے والے 4 نوجوان لڑکوں سمیت 8 افراد گرفتار

بھارت میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کے الزامات
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ مہینوں تک ریپ کرنے کے الزام میں 4 نوجوان لڑکوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج کیس؛ پی ٹی آئی کارکنان کی جرمانے و دیگر آرڈرز کیخلاف دائر اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا گیا
پولیس کی کارروائی
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے سکم کے ضلع گیالشنگ میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ مہینوں تک ریپ کرنے کے الزام میں 4 نوجوان لڑکوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ کارروائی چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی طرف سے دائر شکایت کی بنیاد پر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع
لڑکی کی حالت اور گواہیاں
لڑکی کے سکول نے این جی او کو لڑکی کی حالت کے بارے میں آگاہ کیا۔ کلاس میں ہمیشہ بیمار اور مضمحل حالت میں رہنے والی لڑکی نے کونسلنگ کے دوران اپنے علاقے کی ایک خاتون کا نام لیا جو اسے گھریلو کاموں میں مدد کے لئے باقاعدگی سے بلاتی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون نے بچی کو مبینہ طور پر اپنے شوہر کے ساتھ جنسی فعل کرنے پر مجبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دھماکہ
مزید ملزمان کا انکشاف
حکام نے بتایا کہ اس دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ 2 مزید مردوں کو بھی لایا گیا اور لڑکی کو مبینہ طور پر پیسوں کے عوض جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا گیا۔ متاثرہ لڑکی نے 4 لڑکوں کے نام بتائے جو گزشتہ ایک سال کے دوران مبینہ طور پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث رہے۔
یہ بھی پڑھیں: نجم سیٹھی کا انٹرویو کرنے پر بھارتی صحافی بہت بڑی مشکل میں پھنس گیا
گرفتاری اور موجودہ صورتحال
لڑکی کے بیان کی بنیاد پر پولیس نے خاتون، اس کے شوہر اور 2 مردوں کو گرفتار کر لیا اور اس کے علاوہ 4 نابالغ لڑکوں کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا۔ لڑکی اس وقت چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے پاس ہے اور اس کی کونسلنگ جاری ہے جبکہ طبی علاج بھی ہو رہا ہے۔
قانونی کارروائی
پولیس نے بتایا کہ مختلف دفعات کے تحت معاملہ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔