سینئر کامیڈین جاوید کوڈو کی نماز جنازہ ادا،شوبزشخصیات کی شرکت

نماز جنازہ کی تقریب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیج اور ٹی وی کے سینئر اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: آدمی نے اچانک اپنی ایک کروڑ کی نوکری چھوڑ دی، وجہ ایسی کہ نوکری پیشہ لوگ سوچنے پر مجبور ہوجائیں

نماز جنازہ کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق جاوید کوڈو کی نماز جنازہ لاہور کے علاقے مغلپورہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں خالد عباس ڈار، نسیم وکی، قیصر پیا، طاہر نوشاد، عرفان ہاشمی، گoshi خان، اورنگ زیب لغاری، اکرم اداس، اور افضل خان ریمبو سمیت شوبز سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر فلم، ٹی وی اور سٹیج سے وابستہ فنکاروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لوگ ہوتے ہوئے آباد بھی آباد نہیں …

انتقال کی اطلاع

یاد رہے کہ 63 سالہ جاوید کوڈو لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔ اہل خانہ کے مطابق وہ طویل عرصے سے علیل اور لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 278 کی لاشیں کہاں ہیں جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ قتل کیا گیا ہے، رانا ثناءاللہ کا استفسار

فنی خدمات

خیال رہے کہ جاوید کوڈو نے 1980 کی دہائی میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنی منفرد اداکاری، مزاحیہ انداز اور چھوٹے قد کی وجہ سے جلد مقبولیت حاصل کر لی۔ انہوں نے 150 سے زائد اردو و پنجابی فلموں، سیکڑوں سٹیج ڈراموں اور ٹی وی شوز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

یہ بھی پڑھیں: سفاک قاتلوں کی داستانیں: والدین یا بچوں کے بے رحمی سے قتل کرنے والے سیریل کلر کیوں ایسا کرتے ہیں؟

قومی رہنماؤں کا اظہار افسوس

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے نامور فنکار اور کامیڈین جاوید کوڈو کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ جاوید کوڈو جو اپنے چھوٹے قد اور قدآور ادکاری کی وجہ سے مشہور تھے، ان کی وفات سے ایسا خلاء پیدا ہوگیا جو شاید کبھی پر نہ ہو۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

صوبائی قیادت کی تعزیت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی جاوید کوڈو کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ جاوید کوڈو نے سوگواران میں بیوہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...