اقتصادی تعاون تنظیم کے اعلیٰ سطحی وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ،تفصیلی بریفنگ

ای سی او وفد کا لاہور کا دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 10 رکن ممالک پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی، لاہور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ وفد میں 25 سے زائد سفیروں اور نمائندگان نے شرکت کی، جس کی قیادت ای سی او کے سیکرٹری جنرل، ریٹائرڈ اسد مجید خان نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ یا دیگر جماعتوں سے پی ٹی آئی کی بات چیت میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کا گالم گلوچ بریگیڈ ہے: رانا ثنااللہ
وفد کا استقبال اور بریفنگ
منیجنگ ڈائریکٹر سیف سٹی محمد احسن یونس نے وفد کا استقبال کیا اور اسمارٹ اینڈ سیف سٹی پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں وفد کو لاہور میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، جدید سرویلنس سسٹم اور محفوظ شہری و سیاحتی ماحول کی فراہمی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلم خاندان نے ہندو جوڑے کی شادی کی رسومات تہس ہونے سے بچا لیں
کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ
وفد نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے شہر کے اہم سیاحتی و تاریخی مقامات کی لائیو مانیٹرنگ کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر مہمانوں کو بتایا گیا کہ شہریوں اور غیر ملکی سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست؛حامد خان نے لارجر بنچ کی استدعا کردی
ایمرجنسی ہیلپ لائن اور دیگر سہولیات
ای سی او وفد کو ایمرجنسی ہیلپ لائن 15، فیشل ریکگنائزیشن سسٹم، پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، چائلڈ پروٹیکشن سنٹر، اور ورچوئل بلڈ بینک کا بھی دورہ کروایا گیا۔
اتھارٹی کی کامیابیوں کا اعتراف
سیف سٹی ترجمان کے مطابق ای سی او وفد نے اتھارٹی کے نظام کو خطے کے لیے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیاحت کے لیے ایک محفوظ ترین ملک بن چکا ہے۔