والتھم فارسٹ پاکستانی کمیونٹی فورم کے سیکریٹری امجد مرزا امجد کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس، خراج تحسین، دعائے مغفرت کی گئی

تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

دبئی (طاہر منیر طاہر) والتھم فارسٹ پاکستانی کمیونٹی فورم کے سیکریٹری امجد مرزا امجد مرحوم کے سانحہ ارتحال پر والتھم سٹو کے ہارمونی ہال میں 12 اپریل 2025 کو تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا اہتمام راجہ محمد الیاس، والتھم فارسٹ اسلامک ایسوسی ایشن اور ڈاکٹر رشید اختر پاک کلچرل سوسائٹی نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قاسم رونجھو نے اپنی پریس کانفرنس پر یوٹرن لے لیا

مرحوم کی خدمات کا اعتراف

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے تعزیتی ریفرنس میں شریک لوگوں نے مرحوم کے ساتھ اپنے تعلقات اور مرحوم امجد مرزا امجد کی کمیونٹی اور ادبی خدمات کو سراہا۔ امجد مرزا امجد نے اردو اور پنجابی زبان میں 32 کتابیں لکھیں اور وہ متعدد رسائل و جرائد کے مدیر اور ناشر بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کی مدارس رجسٹریشن کی تجاویز پر مثبت پیشرفت، وزیراعظم کی معاملات جلد حل کرنے کی ہدایت

شاعری کی محافل

امجد مرزا امجد والتھم فارسٹ پاکستانی کمیونٹی فورم کے سیکریٹری کی حیثیت سے ہر مہینے کے پہلے اتوار شاعری کی محفل منعقد کرتے تھے جس میں لندن اور دور دراز سے لوگ شامل ہوتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری جماعت کے لوگ کمپرومائزڈ ہیں تو خواجہ آصف کو کیا تکلیف ہے: شیخ وقاص اکرم

فوٹوگرافی اور دیگر خدمات

وہ دیگر شعرا کی لکھی شاعری کی نوک پلک درست کرنے کے علاوہ ان کتابوں کی رسم اجرا بھی کرتے تھے۔ اردو ادب کے لیے ان کی گرانقدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔امجد مرزا امجد ایک اچھے فوٹو گرافر بھی تھے۔ وہ اردو ادب، یوم پاکستان اور یوم آزادی کی تقریبات کی فوٹوگرافی بھی کرتے تھے۔ لوگ انہیں ہر فن مولا کہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: روتے بچوں کے ساتھ جنگل میں رات گزارنے والی عورت اوروہاں سے گزرتا امیرجنات کا کافلہ خوفناک کہانی

تقریبی رونق اور مہمانان

تقریب کے مہمان شعرا نے مرحوم کی لکھی شاعری پڑھنے کے علاوہ اپنی شاعری جو خاص طور پر مرحوم کے لکھی گئی تھی سنائی۔ تقریب کی مہمان خصوصی والتھم فارسٹ کی مئیر کونسلر شیرن والڈرون تھیں۔ انہوں نے مرحوم امجد مرزا امجد کی کمیونٹی خدمات کو سراہا اور ان کی اچانک وفات پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی فیملی کے افسوس میں برابر کے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے ، پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

کمیونٹی اکابرین کی شرکت

دیگر کمیونٹی اکابرین میں چوہدری محبوب، ایسٹ ہیم پاکستانی کمیونٹی فورم، قیصر محمود علامہ اقبال اکیڈمی، ولایت کھوکھر، کیپٹن جاوید، ضیا حسین احمد، پروفیسر شاہد اقبال، کونسلر راجہ انور، کونسلر رچرڈ سویڈن اور دیگر شامل تھے۔

پروگرام کی صدارت

پروگرام کی صدارت ڈاکٹر رشید اختر نے کی جبکہ چوہدری محبوب نے سٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دیے۔ تعزیتی تقریب کے آخر میں مرحوم امجد مرزا امجد کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کی گئی، جبکہ مہمانوں کی تواضع اشیائے خورد و نوش سے کی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...