آئندہ چند روز میں ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے:محکمہ موسمیات
کراچی میں موسم کی پیشگوئی
کراچی (آئی این پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ 18 اپریل کے تک سندھ میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1955 میں فلمی کیرئیر شروع ہونے والی فلمی اداکارہ چل بسیں
کراچی کا موسم
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز دھوپ کے ساتھ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوا کی کیفیت
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے اور مغرب، جنوب مغربی سمت سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران راتیں بھی گرم رہیں گی، گرمی کی حالیہ لہر کے پیش نظر کراچی میں ہوائوں کی رفتار معمول سے تیز ہو سکتی ہیں۔








