ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی تصدیق شدہ فہرست جاری کردی گئی
ایران میں دہشتگردی کا واقعہ
تہران (ویب ڈیسک) ایران میں دہشتگردی کے واقعے میں قتل کیے گئے آٹھ پاکستانیوں کی تصدیق شدہ فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اے این پی کی اہم وکٹ گرنے کو تیار، ثمرہارون بلور کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ
پاکستانی سفیر کا بیان
تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ واقعے پر ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ایران نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سفیر کے مطابق مقتولین کی میتیں جلد پاکستان منتقل کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ صرف اتحادی نہیں ایمان، ثقافت اور تاریخ میں جُڑے بھائی ہیں :وزیراعلیٰ مریم نواز کی ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
معزرت اور تحقیقات کی ضرورت
آج نیوز کے مطابق مدثر ٹیپو نے متاثرین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔
واقعے کی تفصیلات
12 اپریل کو ایران کے صوبہ سیستان کے علاقے مہرستان کے گاؤں بیز آباد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے آٹھ پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، جن کا تعلق بہاولپور سے تھا۔ ان میں سے چھ افراد خانقاہ شریف کے رہائشی تھے، جن میں دلشاد، دانش، جعفر، ناصر، نعیم اور عامر شامل ہیں۔
دلشاد، ان کا بیٹا دانش اور بھتیجا جعفر ایک ہی گھر سے تعلق رکھتے تھے۔ دیگر دو مقتولین محد جمشید اور محمد خالد کا تعلق تحصیل احمدپور شرقیہ سے ہے۔








