یہ پاسپورٹ اسرائیل کیلئے کارآمد نہیں: پاکستان کے علاوہ ایک اور ملک نے پاسپورٹ پر شائع کرنے کا اعلان کر دیا

بنگلادیشی حکومت کی نئی ہدایت
ڈھاکا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنگلادیش کی حکومت نے ملکی پاسپورٹ پر اسرائیل کے لیے کارآمد نہ ہونے کی عبارت دوبارہ شائع کرنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ: بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی پر سوال اٹھنے لگے، بھارتی صحافی، سابق فوجی اور حکومتی اہلکار بھی بول پڑے : ویڈیو دیکھیں
وزارت داخلہ کی کارروائی
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے سیکورٹی سروسز ڈویژن نے محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ بنگلا دیشی پاسپورٹس پر عبارت ’یہ پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے‘ کو دوبارہ شائع کرے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی کے حکمران شیخ محمد کے پوتے نے برطانیہ میں بڑی کامیابی حاصل کرلی
ماضی کی تبدیلیاں
حسینہ واجد کی حکومت کے دوران 2021 میں بنگلادیشی پاسپورٹ پر اس عبارت میں سے ’سوائے اسرائیل‘ کے الفاظ ہٹا دیے گئے تھے، تاہم اُس وقت کی حکومت نے واضح کیا تھا کہ بنگلا دیش کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے سامنے بجٹ رکھنا چاہتے ہیں، ملاقات نہیں کرائی جارہی : علی امین گنڈاپور
پاکستانی پاسپورٹ کی صورتحال
یاد رہے کہ پاکستانی پاسپورٹ پر بھی یہ عبارت درج ہے کہ ’یہ پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے‘۔
فلسطین کے حق میں عوامی مظاہرہ
خیال رہے کہ بنگلا دیش میں فلسطین کے حوالے سے عوامی حمایت ایک بار پھر ہفتے کو اُس وقت نمایاں ہوئی جب دارالحکومت ڈھاکا میں تقریباً ایک لاکھ افراد نے غزہ کے ساتھ اظہارِیکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا۔