غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری، 6 بھائیوں سمیت مزید 37 فلسطینی شہید
غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم
غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم جاری ہیں، تازہ حملوں میں 6 سگے بھائیوں سمیت مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: آن لائن پتنگ فروشوں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا
بھوکے فلسطینیوں کی مدد
نجی ٹی وی جیونیوز نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ اتوار کو غزہ کے علاقے دیر البلح میں بھوکے فلسطینیوں کو خوراک فراہم کرنے میں مصروف 6 سگے بھائی، جن کی عمریں 10 سے 34 سال کے درمیان تھیں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا واحد راستہ عدالتی و قانونی چارہ جوئی ہے،احسن اقبال
شہید بھائیوں کے والد کا بیان
شہید بیٹوں کے والد زکی ابو مہدی کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے جنگ کے آغاز سے ہی ضرورت مندوں کی مدد کر رہے تھے اور ان کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا حملہ، ایرانی فضائیہ حرکت میں آ گئی، دارالحکومت میں لڑاکا طیاروں کی پروازیں
بچوں کی صحت اور طبی امداد
اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک فلسطینی بچہ طبی امداد کی فراہمی میں خلل کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خلیجی ممالک نے عراق سے اہم مطالبہ کر دیا
شہادتوں کی تازہ ترین تعداد
عرب میڈیا کے مطابق اتوار کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے اسرائیلی بمباری میں کم از کم 37 فلسطینی شہید ہوئے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کی جنگ میں اب تک کم از کم 50 ہزار 944 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ حکومت کے میڈیا دفتر نے شہادتوں کی تازہ ترین تعداد 61 ہزار 700 سے زائد بتائی ہے کیونکہ ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور انہیں مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جاپانی کمپنی کا مون لینڈر ایک بار پھر ناکام، چاند پر پہنچنے سے پہلے رابطہ منقطع
ہسپتال پر حملہ
اسرائیل نے ہفتے کو شمالی غزہ کے ال اہلی ہسپتال پر بمباری کی تھی جس سے ہسپتال کے متعدد بلاک تباہ ہوگئے۔ حملے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج مریض اور دیگر افراد ہسپتال کی عمارت چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور اب آس پاس کی گلیوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔
سعودی عرب کا بیان
سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے ہسپتال پر بمباری کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک جرم اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط، خصوصاً بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اس کے علاوہ برطانیہ نے بھی ہسپتال پر حملے کی مذمت کی۔








