پی ٹی آئی سپین کا بادالونا میں مذمتی اجلاس، عہدیداران و ممبران کی شرکت

اجلاس کی تفصیلات

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل) پاکستان تحریک انصاف سپین کے زیر اہتمام بادالونا میں محمد شیراز بھٹی کی صدارت میں جعلی اوورسیز کنوینشن کے انعقاد پر مذمتی اجلاس منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی سپین کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: آج کراچی میں دھماکا: غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ

اجلاس کا آغاز

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ظہور احمد کمبوہ نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سعادت قمر بٹ جاتریہ نے حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: اس حکومت کا ہر دن ملک پر بھاری ہے، شاہد خاقان عباسی کا بیان

فاتحہ خوانی

اجلاس میں پی ٹی آئی سپین کے سینئر راہنما غلام رضا چوہان کے والد محترم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فضاء میں ہلکی ہلکی خنکی اتر آئی تھی، یکدم باہر شور مچ گیا، سب دروازے کی طرف گئے تو دیکھا گھوڑا خالی تانگے کو لے کر سرپٹ سڑک پر بھاگا جا رہا تھا

مقررین کی آراء

اجلاس میں مقررین نے عمران خان، پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ پابند سلاسل کارکنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے موجودہ حکومت اور اس کے مبینہ سہولتکاروں کی طرف سے اسلام آباد میں اوورسیز کنوینشن کے انعقاد کو ڈرامہ قراردیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہر کام میں دو نمبری اور جعلی سازی سے ملک چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اوورسیز کے کچھ لوگوں کو پیسے دے کر بڑے سرمایہ کار ظاہر کیا گیا اور اسلام آباد بلا یا گیا حالانکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

حقائق یہ ہیں کہ اوورسیز میں 90 فیصد لوگ ایسے ہیں جو عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور اس کے ایک اشارے پر جانی و مالی ہر لحاظ سے اپنے آپ کو تیار رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس :دیوالی نہ منانے پر دنیش کمار اور ہمایوں مہمند میں شدید تلخ کلامی

موجودہ حکومت پر تنقید

مقررین نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانی موجودہ حکومت پر کسی صورت اعتبار کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں اور نہ ہی اس کے مینڈیٹ کو تسلیم کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی ساری زمین بنجر ہے

شرکاء کی فہرست

مقررین میں محمد شیراز بھٹی صدر پی ٹی آئی سپین، سابق صدر محمد شہباز ملک، شہزاد اصغر بھٹی، سینئر نائب صدر چوہدری قاسم رفیق جھکڑ، ڈاکٹر ہما جمشید، سید ذوالقرنین شاہ، سلطان رانجھا، ڈاکٹر ثاقب حمید، سید شبیر شاہ شیرازی، پروفیسر مشتاق احمد، چوہدری صابر تارڑ، تنزیل رانجھا، سید فخر عباس شاہ، چوہدری عاطف ظہیر، تنزیل رانجھا، میاں محمد یونس، شیخ فاروق احمد، عثمان شہزاد رانجھا، مدثر پنجوتھا اور دیگر شامل تھے۔

مستقبل کی منصوبہ بندی

اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس اور عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک بڑے جلسے کا اعلان کیا جائے گا جس میں عمران خان کے چاہنے والے اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ اس موقع پر نعرہ بازی بھی کی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...