پی ایس ایل میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلئے موٹر سائیکل کے ساتھ ڈھیروں انعامات کا اعلان
پی سی بی کا نیا اعلان
لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ 10 کے ہر میچ میں ٹکٹ ہولڈرز کو ایک موٹر سائیکل اور کئی انعامات دینے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد شہزاد بٹ، حاجی محمد اسحاق اور شہناز اختر کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
انعامات کی بارش
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 میں شائقین کی دلچسپی بڑھانے کے لئے انعامات کی بارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر میچ میں موٹر سائیکل کے ساتھ متعدد انعامات بھی شائقین کرکٹ کا منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اقبال سنگھیڑا دوبارہ گرفتار، کیمپ جیل منتقل
قرعہ اندازی میں شرکت
رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل 10 کے ہر میچ میں ایک خوش قسمت ٹکٹ ہولڈر کو موٹر سائیکل انعام میں دی جائے گی۔ شائقین گولوٹ لو کی ایپ کے ذریعے جو موبائل فون کے پلے اسٹور اور ایپل اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے، آن لائن شرکت کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میر عطا الرحمان مینگل قاتلانہ حملے میں جاں بحق، بیٹا زخمی
کیو آر کوڈ کا استعمال
شائقین کرکٹ، میچ ٹکٹ کا کیو آر کوڈ گو لوٹ لو کی ایپ پر اسکین کرکے قرعہ اندازی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اس عمل میں شفاف خودکار نظام کے تحت شائقین آسانی سے شامل ہوں گے۔ یاد رہے کہ گو لوٹ لو کے کیو آر کوڈ ہر انکلوژر کے انٹری گیٹ پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جانب سے ایشیا کپ کیلئے ہاکی ٹیم کو بھارنے نہ بھیجنے امکان
فاتح کا اعلان
حکام کے مطابق جیتنے والے خوش نصیب کا نام میچ کی اننگز کے بریک کے دوران اعلان کیا جائے گا۔ ہر میچ کے اختتام پر فاتح کو موٹر سائیکل انعام میں دی جائے گی۔
ٹکٹوں کی خریداری
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل ایکس کی ٹکٹیں پی سی بی ڈاٹ ٹی سی ایس ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پر آن لائن اور ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہیں۔








