والدین علیحدگی کے باوجود دوست تھے، وفات سے قبل والد ہی والدہ کو ہسپتال لیکرگئے: بیٹی نور جہاں

نازیہ اعجاز درانی کی والدہ نور جہاں کی یادیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ و گلوکارہ نور جہاں کی بیٹی نازیہ اعجاز درانی نے والدہ کی نجی زندگی سے متعلق بات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صرف 20 لاکھ روپے میں کراچی میں آپ کا اپنا پلاٹ، ادائیگی 5 سال میں، GFS Developer کی بہترین آفر
والدہ کی سادگی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل میں شرکت کی اور دوران انٹرویو والدہ کی زندگی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ 9 سال کی عمر سے سٹار تھیں، انہوں نے بہت زیادہ شہرت اور مداحوں کی محبت دیکھی مگر وہ گھر میں ایک عام ماں کی طرح ہوتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین کا 6.8 ارب ڈالر کا ایم ایل ون معاہدہ یکمشت نہ کرنے کا فیصلہ
گھر کی ماں کی محبت
نازیہ اعجاز نے کہا کہ والدہ نے ہمیشہ اپنے ہاتھوں سے کھانا بنایا اور کھلایا اور ہمارے سب ناز نخرے بھی اٹھائے۔ بڑی بہن ظِلّ ہما کی شادی کے بعد والدہ نے ہم 3 چھوٹی بہنوں کو بورڈنگ سکول میں ڈال دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی
دوستانہ تعلقات
انہوں نے انکشاف کیا کہ والدہ اور والد اعجاز درانی میں علیحدگی کے باوجود دوستانہ تعلقات تھے، بورڈنگ سکول ہماری سالگرہ منانے کے لئے دونوں آیا کرتے تھے۔ والدہ کی وفات سے قبل جب ان کی طبیعت خراب ہوئی تو اس دوران بھی اعجاز درانی ہی والدہ کو ہسپتال لے کر گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کا راج، بھارتی فضائی آلودگی کے اثرات لاہور پر آرہے ہیں: عظمیٰ بخاری
اپنی والدہ کی طرح زندگی گزارنا
نازیہ اعجاز درانی نے مزید کہا کہ مجھے کبھی کبھار محسوس ہوتا ہے کہ میں اپنی والدہ جیسی زندگی جی رہی ہوں، میں بھی سنگل مدر ہوں، علیحدہ رہتی ہوں اور اپنے بچوں کی دیکھ بھال بالکل اس طرح سے کرتی ہوں جیسے نور جہاں ہماری کیا کرتی تھیں۔
والدہ کی یادوں کا اثر
انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے میری عمر بڑھ رہی ہے، لوگ مجھے کہنے لگے ہیں کہ میں اپنی والدہ سے بہت زیادہ ملتی ہوں، مجھے لگتا ہے میں اپنی والدہ کی زندگی ری کری ایٹ کر رہی ہوں۔