بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی پیغام
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بیساکھی پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بیساکھی پنجاب کا خوبصورت زرعی ثقافتی تہوار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں ہراسمنٹ سے پاک ماحول کیلیے بڑا قدم اٹھا لیا گیا
بیساکھی کی خوشیاں اور کسانوں کی محنت
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ گندم کے سنہری خوشے بیساکھی کی خوشی کا پیغام لاتے ہیں، بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آج دنیا بھر میں سکھ برادری بیساکھی کا تہوار منا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق نیوی افسران کی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد روکنے کا حکم امتناع ختم
سکھ بھائیوں کے لیے مبارکباد
مریم نواز نے مزید کہا کہ بیساکھی کی سکھ بھائیوں کو دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں، بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، پچھلے سال کرتار پور میں بیساکھی کے تہوار میں گندم کی کٹائی سے ہونے والی خوشی آج تک نہیں بھول سکی۔
کسانوں کی حمایت
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ پہلی بار پنجاب میں گندم اگانے والے کسان بھائیوں کو ایک ہزار ٹریکٹر مفت دیئے گئے ہیں، پنجاب کے کاشتکار خاص طور پر گندم اگانے والے کسانوں کو اربوں روپے کے بیج، کھاد اور زرعی آلات مہیا کئے گئے۔