حکومت نے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا

اسلام آباد میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ، پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کی گئی ہے، جس کا فوری طور پر اطلاق بھی ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 167 ملین ڈالر کی لاٹری جیتنے والا شخص چند دنوں بعد جیل جا پہنچا
گاڑیوں کی نئی ٹرانسفر فیس
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق، ہزار سی سی تک کی گاڑی کی منتقلی فیس 1200 سے بڑھا کر 2 ہزار 750 روپے کردی گئی۔ اس کے علاوہ:
- ایک ہزار سے 1800 سی سی گاڑیوں کی فیس 2 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 5 ہزار کی گئی۔
- 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں کی فیس 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 11 ہزار روپے کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے جیلوں میں قید پاکستانی ماہیگیر اور چرواہوں کے انکاونٹر کرنا شروع کردیئے : عطاء تارڑ
الیکٹرک گاڑیوں کی منتقلی فیس
حکومت نے پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کی ہے:
- 50 کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی پر فیس 2500 روپے۔
- 50 سے 100 کلو واٹ تک 5500 روپے۔
- 100 کلو واٹ سے زائد کی الیکٹرک گاڑی کی منتقلی فیس 10 ہزار روپے۔
یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد
موٹر بائیک کی فیس میں بھی اضافہ
200 سو سی سی تک کی موٹر بائیک کی فیس ڈیڑھ سو سے بڑھا کر 550 روپے کر دی گئی ہے:
- 200 سے 400 سی سی تک ایک ہزار روپے۔
- 400 سی سی سے زائد کی موٹر سائیکل کی فیس 1500 روپے ہوگی۔
فیس کی جمع کرانے کی تفصیلات
اعلامیے کے مطابق، یہ فیس وزارت خزانہ کے مقررہ اکاو¿نٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔