قومی اسمبلی: غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور

قومی اسمبلی میں قرار داد کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں غزہ میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف قرار داد پیش کی گئی، جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مالاکنڈ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
وزیر قانون کا اظہار خیال
روز نامہ جنگ کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایوان فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں، فلسطین ہو یا کشمیر، بارود سے ان کی آواز نہیں دبائی جا سکتی، نہ ہسپتال نہ ہی ایمبولینس اور نہ ہی امدادی کارکن محفوظ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گھر میں بم رکھ کر 20 لاکھ تاوان کی وصولی کا مطالبہ، بم نقلی نکلا
فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں
وزیر قانون نے کہا کہ فلسطین میں ہسپتالوں اور رفاہی اداروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ فوری طور پر رکنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کے پائیدار حل کے لئے ہمیں مل کر بیٹھنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: Israeli Aggression Against Pakistan via Imran Khan, Claims Defense Minister Khawaja Asif
غزہ کی صورتحال پر وفاقی وزیر کی رائے
غزہ کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطاءتارڑ نے کہا کہ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی پٹیشن کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ان ملکوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے جنوبی افریقہ کی پٹیشن کی حمایت کی۔
امدادی کوششوں کی تعریف
عطاءتارڑ نے کہا کہ غزہ کو امداد بھیجنے پر الخدمت فاونڈیشن اور جماعت اسلامی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جماعت اسلامی اس ایوان میں نہیں ہے مگر ان کا ذکر ضروری سمجھتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے نے الخدمت فاو¿نڈیشن کی امداد غزہ تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔