نوجوان نسل کیلئے کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے، ایوب زکوڑی

زکوڑی گروپ کا کھیلوں کے فروغ میں کردار
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) زکوڑی گروپ کے فاسٹ فوڈ چین "مسٹر کاڈ" نے پشاور شہر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے مقامی فٹ بال لیگ کی جیتنے والی ٹیم کو 100,000 روپے انعام پیش کرتے ہوئے سپانسر کیا۔ زکوڑی گروپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نوجوان نسل کو کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینا ہے کیونکہ یہ صحت مند اور خوشحال معاشرے کی تعمیر کیلئے انتہائی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف: عمران خان کی رہائی اور اقتدار میں واپسی کے لیے احتجاج کا سلسلہ
سی ای او ایوب خان زکوڑی کا پیغام
لیگ کی اختتامی تقریب میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او زکوڑی گروپ ایوب خان زکوڑی نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں ان کی ٹیم نے ہمیشہ کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے اور نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کی کوشش کی ہے۔
کھیلوں کی اہمیت
انہوں نے مزید کہا کہ کھیل ایک خوشحال پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہیں، اس لئے زکوڑی گروپ ہمیشہ قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کیلئے اس شعبے کے ساتھ تعاون کرتا چلا آ رہا ہے۔