امریکی اراکین کانگریس کا وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ کرتار پور راہداری وگوردوارہ صاحب کا دورہ، زیرو پوائنٹ پر گفتگو

امریکی کانگریس مین کا کرتار پور دورہ

کرتار پور/نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور جوناتھن جیکسن نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے ہمراہ بیساکھی کے تہوار پر کرتار پور راہداری و گوردوارہ صاحب کے دورے کے موقع پر زیرو پوائنٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں کرتار پور لیکر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں عدلیہ کو آزاد کرنا تھا لیکن اتنا نہیں کہ وہ ہماری آزادی ہی چھین لے: وزیر دفاع

بیساکھی کی مبارکباد

امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی نے کہا کہ کرتار پور آکر انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں کہ وہ ہمیں کرتار پور لیکر آئے۔ انہوں نے کہا کہ بیساکھی کے موقع پر سکھ برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ کرتار پور آکر بہت پر امید ہوا ہوں۔ اگر بھارت اور پاکستان اس ایک مسئلے پر ملکر کام کر سکتے ہیں تو اُمید کی جا سکتی ہے کہ مستقبل میں باہمی تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا اور نجی ٹی وی کے اینکر کی جانب سے سنسنی خیزی کی ناکام کوشش کی گئی: عظمیٰ بخاری

آئندہ کی امیدیں

تھامس رچرڈ سوازی نے کہا کہ بیساکھی کے اس پر مسرت موقع پر امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں حالات مزید بہتر ہوں گے، میں ایک مرتبہ پھر پاکستان میں تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سرحد کے پار دوستوں کا بھی مشکور ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ایک دن دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات ہونگے۔

جوناتھن جیکسن کی باتیں

امریکی کانگریس مین جوناتھن جیکسن نے کہا کہ میں گانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی کی باتوں سے مکمل اتفاق کرتا ہوں، آپ سب کے قیمتی وقت اور مہمانوازی کا بھی مشکور ہوں، ہمارا یہاں کا دورہ بہترین رہا، میں آپ سب کو ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ خدا ہم سب کے مابین باہمی امن، اتحاد، دوستی اور محبت میں اضافہ کرے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...