سٹیج ڈراموں میں اداکارائیں کیسے ملبوسات زیب تن کریں گی؟ حکومت طے کرے گی

سٹیج اداکاراؤں کے ملبوسات کی منظوری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں سٹیج اداکارائیں اب اپنے ملبوسات بھی صوبائی حکومت سے منظور کروائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: فخر زمان نے ہیڈ کوچ کی جانب سے اَن فٹ ہونے کے بیان کو مسترد کر دیا
نئے ڈرامہ ایکٹ کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق، ڈرامے میں ملبوسات کیسے ہوں گے، وہ بھی حکومت منظور کرے گی۔ نئے ڈرامہ ایکٹ کے تحت اداکاراؤں کے ملبوسات صوبائی حکومت کی مانیٹرنگ ٹیم سے پاس کروائے جائیں گے۔
خاتون اداکاراؤں پر پابندیاں
خواتین اداکاراؤں کے ملبوسات بھی ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی میں شامل ہیں۔ کئی اداکارائیں ایسے ملبوسات تیار کرواتی ہیں جو ڈرامہ ایکٹ کے خلاف ہیں۔ یہ ڈرامہ ایکٹ اسی ہفتے اسمبلی سے پاس ہونے والا ہے۔