پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ حکومت کا حصہ، وہی فیصلہ کرتے ہیں جو ملکی مفاد میں ہو: احسن اقبال

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا اتحاد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ حکومت کا حصہ ہے، ہم وہی فیصلہ کرتے ہیں جو ملکی مفاد میں ہو۔
یہ بھی پڑھیں: دیہی علاقوں کے عوام کیلئے کوالیفائیڈ ڈاکٹر ملتا نہیں, ہم شہروں میں کچھ نہیں کرتے مگر دیہات کے جعلی ڈاکٹروں کے چالان پر چالان کر دیتے ہیں.
قوم پرست سیاست اور فوڈ سیکیورٹی
نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے درمیان کے معاملے پر قوم پرست سیاست کر رہے ہیں، ہمارا فرض ہے کہ فوڈ سیکیورٹی کے معاملات پر متحد ہو کر کام کریں، اگر ہم نے پانی اور خوراک پر سیاست کی تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی نظام میں آرمی چیف جیسا لیڈر ہونا چاہیے ،دوہفتوں میں ایسی خبرآئے گی جو کسی نے چالیس،پینتالیس برسوں میں نہیں سنی ہوگی: فیصل واوڈا
صوبوں کے حقوق کی حفاظت
وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کبھی بھی ایسا کام نہیں کرے گی جو متنازعہ ہو، تمام صوبوں کے حقوق کو محفوظ کریں گے، ملک یکم اپریل 2022 کو تحریک عدم اعتماد سے 10 روز قبل ڈیفالٹ ہو رہا تھا، وہاں سے ہم واپس لائے ہیں۔
ریفنڈز پر کمیٹی کا قیام
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کی سربراہی میں ریفنڈز پر کمیٹی بنائی ہے جو اس معاملے کو فوری حل کرے گی، جتنی ہماری ایکسپورٹ ہوگی اسی کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت آگے فیصلے کر رہی ہے۔