اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت مختصر مدت میں 1806 گھر مکمل، خوشی ہے اللہ نے وعدہ پورا کرنے کی توفیق دی: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر "اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام" کامیابی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ کا ویژن ہزاروں گھرانوں کے لیے خوشی کا باعث بن رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیریز سے قبل بولرز نے پلان بنایا تھا جس پر عمل کیا،پلیئرآف دی سیریزحارث رؤف کا اہم بیان
پروگرام کی کامیابیاں
"اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام" کے تحت مختصر مدت میں 1806 گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ 9 کروڑ 24 لاکھ روپے کے قرضوں کی وصولی پروگرام کی شفافیت کا ثبوت ہے۔ اس پروگرام کے تحت 22 ہزار 600 سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ساڑھے 25 ہزار سے زائد گھرانوں کو 27 ارب 43 کروڑ سے زائد کے قرضے جاری کیے گئے ہیں، جبکہ 12 ہزار سے زائد گھرانوں کو گھر کی تعمیر کے لیے دوسری قسط جاری کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لڑائی کس سے لڑنی چاہیے ۔۔۔؟
مزید قرضوں کی منظوری
"اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام" کے تحت 2000 مزید قرضوں کی اجراء کے لیے منظوری دے دی گئی ہے۔ شہری علاقوں میں ایک سے پانچ مرلہ تک گھر کی تعمیر کے لیے، اور دیہات میں ایک سے دس مرلے تک پلاٹ مالکان کو قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ قرضے کے لیے گھر بیٹھے acag.punjab.gov.pk پر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ کا پیغام
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ قائد محمد نوازشریف کے ویژن کے تحت "اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام" کامیابی سے جاری ہے۔ یہ پروگرام ہزاروں خاندانوں کے لیے خوشی کا پیغام لارہا ہے۔ ہر نیا بننے والا گھر دیکھ کر ہونے والی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ ہم پروگرام کے ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے عزم رکھتے ہیں۔ ماضی میں اپنے گھر کے وعدے ہوتے رہے، مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی قیادت میں کرکے دکھایا۔ میں خوش ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کرنے کی توفیق دی۔