دھی رانی پروگرام: خانیوال اور وہاڑی میں58جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام ،تقریب سے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کا خطاب
تاریخی دھی رانی پروگرام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تاریخی دھی رانی پروگرام، خانیوال پبلک سکول میں دھی رانی پروگرام کے دوسرے فیز میں خانیوال اور وہاڑی اضلاع میں 58 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہوئے نہ لفظ ترے تیر یا کمند ہوئے۔۔۔
تقریب کی مہمان خصوصی
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اجتماعی شادی تقریب میں ارکان اسمبلی رانا سلیم حنیف، بیرسٹر اسامہ فضل، چوہدری ضیاء الرحمن، عامر حیات ہراج، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان، ڈی پی او اسماعیل کھاڑک بھی موجود تھے۔ نئے جوڑوں کی آمد پر خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے روایتی جھومر ڈانس بھی پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت سندھ نے شادی ہالز میں مہمانوں کو 200 تک محدود کر کے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا
نئے جوڑوں کے لیے مبارکباد
صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے نئے جوڑوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اجتماعی شادی کی پروقار تقریب میں ضلعی اور سوشل ویلفیئر کی ٹیموں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہر بیٹی کیلئے شفیق ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ شادی تقریبات میں نئے جوڑوں کے والدین نے دھی رانی پروگرام پر وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ: بھارتی اداکارہ دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں، حکومت سے مدد کی اپیل
پنجاب میں عوامی خدمت
پنجاب میں عوامی خدمت کے بے شمار انیشیٹیوز کی بدولت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہیں۔ صوبائی minister سہیل شوکت بٹ نے نئے جوڑوں کو تحائف بھی دیئے۔ انہوں نے جوڑوں کی نشستوں پر جاکر انہیں سلامی کے اے ٹی ایم کارڈز بھی دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹے آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
نئے جوڑوں کے لیے دعاگو
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا کہ خانیوال اور وہاڑی کے جوڑوں کے نئے سفر کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔
دیگر موجود شخصیات
تقریب میں اے ڈی سی جی غلام مصطفیٰ سیہڑ، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ وہاڑی مظفر خان، اے سی سنبل جاوید، پرنسپل ارشد سعید رانا، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عکاشہ رسول، میاں ماجد، زین علی، عثمان خورشید بھی دیگر موجود تھے۔ تقریب میں نئے جوڑوں، ان کے مہمانوں کیلئے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔








