پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2025 قائمہ کمیٹی سے منظور، خواتین کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت

پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2025 کی منظوری

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائمہ کمیٹی برائے محکمہ داخلہ نے پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2025 (بل نمبر 15 آف 2025) کو باقاعدہ منظوری دے دی۔ یہ اہم قانون سازی رکن صوبائی اسمبلی اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں اپوزیشن فورسز بشارالاسد کے سر پر آپہنچیں، دارالحکومت دمشق کو گھیرنا شروع کردیا

اجلاس کی تفصیلات

اجلاس دوپہر 2:30 بجے نیو اسمبلی بلڈنگ لاہور کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا، جس کی صدارت محترمہ حنا پرویز بٹ نے کی۔ اس موقع پر کمیٹی نے بل میں مجوزہ ترامیم کا تفصیل سے جائزہ لیا اور انہیں منظور کرتے ہوئے بل کی حتمی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کو بڑا نقصان: شام کے شہر حلب پر قابض عسکریت پسند گروہ جو ماضی میں القاعدہ کا ساتھی رہا ہے

حنا پرویز بٹ کا بیان

حنا پرویز بٹ نے کمیٹی کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تیزاب کی غیرقانونی فروخت اور اس کے نتیجے میں ہونے والے تشدد کو روکنے کے لیے یہ قانون سازی نہایت اہم ہے۔ انہوں نے اس بل کو خواتین اور دیگر کمزور طبقات کے تحفظ کی جانب ایک مؤثر اور فیصلہ کن قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ "ایسڈ اٹیک صرف جسم نہیں جلاتے، یہ زندگیاں برباد کرتے ہیں۔" اس قانون کا مقصد ایسے مجرموں کو قانون کی گرفت میں لانا ہے جو تیزاب جیسے ہتھیار کو ظلم کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ہمیں ایسے قوانین کی ضرورت ہے جو نہ صرف انصاف فراہم کریں بلکہ آئندہ کے لیے روک تھام بھی یقینی بنائیں۔

خواتین کے حقوق کا تحفظ

حنا پرویز بٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خواتین کے حقوق اور ان کی بااختیاری کے لیے آئندہ بھی قانون سازی کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...