ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل (Aries)
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ ان دنوں جن معاملات کا شکار ہیں اس میں سے نکلنے میں ابھی چند دن لگ سکتے ہیں صبر سے کام لینا ہے اور مناسب وقت کا انتظار کرنا ہے خاموشی سے چلیں۔
یہ بھی پڑھیں: کویت میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان
برج ثور (Taurus)
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ان دنوں آپ کی پوزیشن اور آپ کے معاملات کو کوئی بھی سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہا آپ ان پر بلا وجہ اپنا وقت برباد کر رہے ہیں خاموشی سے صرف اپنے روز گار پر توجہ دیں بس۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت مشکل فیصلے کر رہی ہے، آنے والے دنوں میں معیشت میں مزید بہتری آئے گی: اعظم نذیر تارڑ
برج جوزہ (Gemini)
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کی اہم کوشش کسی کامیابی سے ہمکنار کرے گی اور وہ مسئلہ حل ہو جائے گا جس کو لے کر کافی دنوں سے پرستان ہیں۔ بس مخالفین سے بچ کر چلنا بے حد ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلمی اداکارہ کا طلاق فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
برج سرطان (Cancer)
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی دوسرے کے کام میں مداخلت کریں گے وہ بلا وجہ اپنے لئے مشکل پیدا کر سکیں گے اور جن کو صرف روز گار کی فکر ہو گی وہ کامیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا یوم تکبیر پر اسکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ
برج اسد (Leo)
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
حالات تھوڑے سے نازک ہیں۔ آپ کو اس وقت صرف اس کے مطابق قدم اٹھانا ہے اور ہر اس معاملے سے دور رہنا ہے جو ذرا سا بھی غیر قانونی اور غیر شرعی ہو۔ خیال رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پروپیگنڈا عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا مشن، پاکستانی سفیر عالمی محاذ پر سرگرم، ملاقاتیں جاری
برج سنبلہ (Virgo)
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کے حالات اتنے خراب نہیں ہیں جس قدر آپ سمجھ رہے ہیں اور ہر کام تو آپ کے بس میں نہیں ہے۔ آپ بس جس قدر اپنی کوشش کر سکتے ہیں کر لیں۔ باقی اللہ پر چھوڑ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی خاتون ڈاکٹر جنرل ہسپتال لاہور سے گرفتار
برج میزان (Libra)
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا صدقہ دیں اور آپ کا زائچہ بتا رہا ہے کہ آپ پر چھوٹی موٹی بات پر ٹیشن لیتے رہتے ہیں، اس لئے ایسا ہوتا ہے۔ ہونا تو وہی ہے جو قسمت میں ہونا ہے۔ آپ کیوں پریشان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر
برج عقرب (Scorpio)
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ نے غلط فیصلے کر کے خود حالات خراب کئے ہیں۔ ابھی بھی وقت ہے ان پر نظر ثانی کر لیں تاکہ خرابیوں سے نکلا جا سکے اور اس کے لئے چاہے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ساتھ مل کر کتنے ممالک نے بھارت پر سائبر حملہ کیا؟ بھارتی اخبار کا حیران کن دعویٰ
برج قوس (Sagittarius)
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی بھی ایسے رشتے میں ہیں جو اندرون خانہ مخالفت رکھ رہا ہے تو فوری طور پر اس سے دور ہو جائیں اور کوشش کریں کہ اب کچھ دنوں تک اس طرف دیکھیں بھی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ایک اور بڑا سیلابی ریلہ چھوڑ دیا
برج جدی (Capricorn)
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ نے اب صورت حال کے مطابق چلنا ہے۔ ضروری نہیں کہ آپ کی ہر معاملے میں مرضی شامل ہو۔ حالات کا جو تقاضا ہے بس اس کو پورا کریں اور آج صدقہ بھی لازمی دیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں خواتین افسران کو ’سر‘ کہنے کا پروٹوکول ختم
برج دلو (Aquarius)
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک مشکل ختم نہیں ہوئی کہ دوسری گلے پڑ جاتی ہے جیسے جکڑن ہو گئی ہو۔ اس کو صرف روحانی طریقے سے حل کرنا ہے اور نماز کے نزدیک آپ جاتے ہیں تو توبہ کر لیں، نماز پکڑیں۔
برج حوت (Pisces)
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اولاد کو اپنے ساتھ لے کر چلنا ہے تو پھر اس کی ہاں میں ہاں ملانی ہو گی۔ حکمت عملی کے ساتھ ان شاءاللہ آپ جو چاہتے ہیں وہی ہوگا۔ ان کو اپنے مقصد میں کامیابی ملنا مشکل ہے۔








