ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کے ساتھ کشیدگی

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی پر کہا ہے کہ امریکہ مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، تاہم ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ و ایران کے ہونے والے مذاکرات پر ایک بار پھر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کسی صورت ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز

جوہری ہتھیاروں کی موجودہ صورت حال

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے، لیکن وہ نہیں جانتے کہ ڈیل کیسے کی جاتی ہے۔ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ایران ایک عظیم ملک بن سکتا ہے، لیکن اگر ایران نے جوہری ہتھیار ترک نہ کیے تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

معاشی پالیسیوں پر تبصرہ

صدر ٹرمپ نے معاشی پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ درآمد شدہ ادویات پر بھی محصولات عائد کریں گے کیونکہ یہ ادویات امریکہ میں تیار نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک امریکہ کا مزید استحصال نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے اپنی معاشی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں امریکی اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ کا سب سے زیادہ فائدہ حاصل کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...