اسلام آباد میں پولیس افسران کی منشیات فروشوں کی پشت پناہی کا انکشاف، کئی نوکری سے برطرف

پولیس افسران کی منشیات فروشوں کی پشت پناہی
اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی منشیات فروشوں کی پشت پناہی کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم رانا سکندر حیات پنجاب کے طلباء کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری لے آئے۔
برطرفی کا عمل
نجی ٹی وی کے مطابق منشیات فروشوں کی پشت پناہی اور مراسم پر 11 افسران و اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔ برطرف ہونے والوں میں سب انسپکٹر، اے ایس آئی، ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹی کے رشتے کے وقت انکوائری ضروری تھی ، شاہین کی ہر کسی نے تعریف کی، شاہد آفریدی کا انکشاف
برطرف افسران کی تفصیلات
تھانہ گولڑہ کے اے ایس آئی طلعت محمود، اے ایس آئی محمد اجمل، ریدر ایس پی سواں بھی برطرف ہونے والوں میں شامل ہیں۔ تھانہ کھنہ، ترنول، سنگجانی سیکریٹریٹ، تھانہ نون، بہارہ کہو کے اہلکار کو بھی برطرف کیا گیا ہے۔
کارروائی کی وجوہات
اے ایس آئی ظہیر احمد، ہیڈ کانسٹیبل محمد اسحاق، کانسٹیبل وقاص ادریس کو بھی برطرف کردیا گیا۔ برطرف افسران کے خلاف کارروائی محکمانہ خفیہ رپورٹس کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے افسران و اہلکاروں کو برطرف کرکے رپورٹ آئی جی کو ارسال کردی۔