گوجر خان میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200 افراد کی حالت غیر، وجہ کیا بنی؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آگئی

گوجر خان میں شادی کی تقریب کا واقعہ
گوجرخان (آئی این پی) گوجر خان میں ایک شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد 200 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلو پی سی اے) کے نائب صدر صادق الاسلام کو سپرد خاک کردیا گیا
تحقیقات اور صفائی کے ناقص انتظامات
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔ پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے، اور واٹر ٹینک واش روم میں موجود تھا۔ کیٹرنگ یونٹ بند کر دیا گیا ہے اور اس پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ فوڈ سیفٹی آفیسر نے لواحقین اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی، اور یہ تصدیق کی کہ تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
فوڈ اتھارٹی کی سخت پالیسیاں
ترجمان فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا کہ خوراک کے نام پر بیماریوں کی فروخت کرنے والوں کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ وزیراعلی پنجاب کے مشن صحت مند پنجاب کے تحت چھوٹے اور بڑے فوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ جاری ہے۔