عمران خان کی نااہلی پر احتجاج: ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر
اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج پر مقدمہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج کے مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کو فون پر دھمکیاں دینے والا مذہبی جماعت کا کارکن گرفتار
انسداد دہشتگردی عدالت کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے اس مقدمے کی سماعت کی جس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی گئی۔ ملزمان کی طرف سے وکیل سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے عمران خان سے ملاقات کروانے کیلئے تحریری حکمنامہ جاری کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
عامر محمود کیانی کا پیش ہونا
دورانِ سماعت، عامر محمود کیانی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔ جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ دو بار اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہونے کے بعد آپ پیش ہوئے ہیں؟ آج میں آپ کو حوالات بھیجوں گا، اس کے علاوہ کوئی حل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان آگیا
ضمانت اور اشتہاری قرار دینا
عدالت نے عامر محمود کیانی کی ایک لاکھ مچلکے کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی، جبکہ سابق ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن اسلام آباد (OPF) کے تعاون سے ابوظہبی میں پاکستانی مینگو فیسٹیول 2025 کا انعقاد
وارنٹ گرفتاری اور اگلی سماعت
جج نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت میں اگر کوئی ملزم موجود نہ ہوا تو اس کے خلاف سخت اقدام کیا جائے گا۔ بعد ازاں، عدالت نے کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔
ملزمان کی فہرست
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان، واثق قیوم اور دیگر اس مقدمے میں نامزد ہیں، ان کے خلاف تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے۔








