آئی پی ایل میں کھلاڑی کے چھکے نے مداح کا سر پھاڑ دیا

آئی پی ایل 2025 کی دلچسپ جھڑپ
ممبئی (آئی این پی) انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے دلچسپ مقابلوں میں لکھن سپر جائنٹس اور سن رائزرز حیدرآباد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جہاں ایک جانب ابھیشیک شرما نے سن رائزرز کی طرف سے 141 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ریکارڈ قائم کیا، وہیں لکھن کے نکولس پوران نے بھی شائقین کو اپنے چھکوں سے محظوظ کیا یہاں تک کہ ایک مداح زخمی بھی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ سانحہ، مقتولہ زارا کے شوہر نے بیان جاری کر دیا، کیا کہا ؟ جانئے
نکولس پوران کی شاندار اننگز
لکھن کے ایکنا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نکولس پوران نے صرف 34 گیندوں پر 61 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں سات بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ انہی میں سے ایک چھکا اسٹینڈ میں بیٹھے ایک مداح کے سر پر لگا، جس سے اسے چوٹ آئی اور خون بہنے لگا۔
مداح کی صحت کی بحالی
مداح کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ خوش قسمتی سے ابتدائی علاج کے بعد وہ دوبارہ اسٹیڈیم واپس آیا اور لکھن کی جیت کا بھرپور جشن منایا۔