کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں، سزائیں اور بھاری جرمانوں کی تجاویز سامنے آگئیں

کراچی میں ٹریفک قوانین کی تبدیلی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں اور جرمانے بڑھانے کی تجاویز سامنے آگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: شکار پور میں 3 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا ہولناک واقعہ
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ٹریفک قوانین میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی سید حسن نقوی سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور عوام ملکر شکست دیں گے،عطا اللہ تارڑ
موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترامیم
اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر بائیک سے لے کر ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے بھاری جرمانے کی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مختلف انفیکشنز کے مزید 5 ہزار 111 نئے کیس رپورٹ
فیس لیس ٹکٹس سسٹم
فیس لیس ٹکٹس سسٹم کی تجویز ہے جو خودکار نمبر پلیٹ کی شناخت اور سپیڈ کیمروں سے جرمانے جاری کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ڈرائیونگ کورس کی لازمی حیثیت
اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام نئے ڈرائیورز کے لیے ڈرائیونگ کورس لازمی کرنے کی ترمیم کی بھی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پروفیسر حمید احمد خان اسلامیہ کالج سول لائنز میں پرنسپل تھے، اردو کو بطور علمی و سرکاری زبان بنانے کی حمایت میں اکثر اظہارِ خیال کیا کرتے تھے۔
گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مدت میں کمی
گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مدت 6 ماہ سے کم کرکے ایک ماہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 26 ویں ترمیم کی خوبصورتی عدلیہ کا احتساب، جو ججز کیسز نہیں سن سکتے گھر جائیں: وزیر قانون
کمرشل گاڑیوں کی سیفٹی
بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام کمرشل گاڑیوں میں ٹریکنگ اور سیفٹی ڈیوائسز کی تنصیب کی بھی تجویز ہے، صوبے میں چلنے والی تمام کمرشل گاڑیوں میں ڈیش کیم اور کیبن کیمرا لگانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2 دن فرعونوں کی سرزمین پر گھوم پھر لیا، قدیم مصریوں کے رسم و رواج سمجھ آگئے، شاہی دبدبے رعب اور عظمتوں کا سوچا تو مبہوت اور خوفزدہ سا ہوگیا
فنڈز کی یقین دہانی
اجلاس میں ٹریفک انجینئرنگ بیورو میں اصلاحات کے لیے چیف سیکرٹری نے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
عوامی آگاہی مہم
چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں اور جرمانے بڑھائے جائیں گے۔ انہوں نے پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی اور عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا کہا۔